Home / Uncategorized / عمران خان کے بیٹے لندن میں سیاست کریں گے: سینئر صحافی ہارون الرشید کا دعویٰ
عمران خان کے بیٹے لندن میں سیاست کریں گے: سینئر صحافی ہارون الرشید کا دعویٰ

عمران خان کے بیٹے لندن میں سیاست کریں گے: سینئر صحافی ہارون الرشید کا دعویٰ

13153472_1691031427818220_2084609822_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و کالم نگار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے بیٹے بھی سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام خبر یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹے سلمان خان نے اپنے ماموں زیک گولڈ سمتھ کی ڈور ٹو ڈور کیمپین کی اور لندن کے میئر کے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو اس بات کا اشارہ ہے کہ عمران خان کے صاحبزادے بھی سیاستدان بننا چاہتے ہیں لیکن وہ لندن میں ہی سیاست کریں گے۔
علاوہ ازیں پروگرام میں تجزیہ کار حبیب اکرم نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کے لندن کے میئر کا الیکشن ہارنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ لندن میں پاکستانی کمیونٹی میں مشہور ہے کہ پی ٹی آئی کے ماموں ہار گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیک گولڈ سمتھ کے ساتھ ہمدردیوں اور حمایت کا نتیجہ یہ نکلا کہ پی ٹی آئی لندن کے فرقان ندیم ، عبدالحمید باما، خواجہ فیصل چوہدری نے بھی مخالف امیدوار صادق خان کو ووٹ دیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ خان صاحب کے برطانیہ جانے کو پاکستانی کمیونٹی نے پسند نہیں کیا اور پاکستانی کمیونٹی یہی سمجھتی رہی کہ عمران خان برطانیہ کی سیاست میں دخل اندازی کرکے ان کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top