Home / Uncategorized / عمران نے مشاورت نہیں کی رائیونڈ دھرنا کی حمایت نہیں کریں گے،خورشید شاہ
عمران نے مشاورت نہیں کی رائیونڈ دھرنا کی حمایت نہیں کریں گے،خورشید شاہ

عمران نے مشاورت نہیں کی رائیونڈ دھرنا کی حمایت نہیں کریں گے،خورشید شاہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اپوزیشن کی پاناما پیپرز پر حکومت کو دباؤ میں لانے کی کوششوں کو دھچکا۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں احتجاج کے طریقہ کار پر پھوٹ پڑ گئی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے رائیونڈ دھرنے کے لئے ان سے مشاورت نہیں کی۔ پیپلز پارٹی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ انکا کہنا ہے کہ احتجاج کیلئے پارلیمنٹ ہی مضبوط اور موثر فورم ہے۔ سڑکوں پر آنے کی سیاست درست نہیں۔ یہی نہیں پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی سینیٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی تجویز بھی مسترد کر دی اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبہ کی بھی مخالفت کی ہے۔ اختلافات کے باعث اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس نہیں ہو سکا۔

Comments are closed.

Scroll To Top