Home / Uncategorized / عوام سے مار کھانے کے بعد جعلی پیر کی نئی ویڈیو جاری ، عامر لیاقت سے مدد کی اپیل کردی
عوام سے مار کھانے کے بعد جعلی پیر کی نئی ویڈیو جاری ، عامر لیاقت سے مدد کی اپیل کردی

عوام سے مار کھانے کے بعد جعلی پیر کی نئی ویڈیو جاری ، عامر لیاقت سے مدد کی اپیل کردی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوام سے مار کھانے کے بعد مبینہ طورپر جعلی پیر کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں اُنہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت و متعلقہ اداروں سے مدد کی اپیل کردی ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ان کاکہناتھاکہ ’ تمام سنی مسلمانوں بالخصوص ڈاکٹر محمد عامر لیاقت سے کہتاہوں کہ جن جن لوگوں نے میرے ساتھ یہ عمل کیا، یہ حرکت کرنیوالے سب لوگوں کو جانتاہوں اورآپ بھی جانتے ہو، میری داڑھی کاٹ دی ، زلفیں کاٹ دیں ، راڈ مارے ، پیٹھ پر سریوں کے نشان ہیں ، ان کو شرم نہیں آئی ، ذرا بھی خوف خدانہیں ، عامل کہہ کر ویڈیو بنارہے ہیں ۔ میں نے کس کاپیسہ کھایا؟ قرآن پاک اٹھاکر قسم کھاتاہوں کہ کسی کا پیسہ نہیں کھایا، میں کوئی عامل نہیں ہوں ، کسی کو کوئی تعویزنہیں دیا‘۔
ان کاکہناتھاکہ میں ثناخوان رسول ﷺ ہوں، عامر لیاقت سے درخواست کرتاہوں کہ میرے معاملے کا نوٹس لیں ، پاکستان ، رینجرز وفوج تمام اداروں سے درخواست کرتاہوں کہ میرے ساتھ ہونیوالے عمل کا نوٹس لیاجائے ۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top