Home / Uncategorized / عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، راہداری منصوبے کی تعمیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف
عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، راہداری منصوبے کی تعمیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف

عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، راہداری منصوبے کی تعمیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قوم کے عزم اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث دہشت گردی پر قابو پا لیا ہے اور آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ پاک فوج پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ اقتصادی راہداری کے خواب کی تعمیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت فارمیشن کمازنڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈرز شریک ہوئے۔ شرکاءکو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، قوم گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی سے متاثر ہے اور بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قوم کے عزم سے صورتحال تبدیل کر دی ہے اور آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ آخری مرحلے میں داخل ہو گیاہے۔ پاک فوج پاکستانی عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ بہادر قبائلی عوام کی مدد سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے اور ان قبائلیوں کی اپنے علاقوں میں جلد اور باعزت واپسی کو یقینی بنائیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ راہداری منصوبے کے خلاف غیر ملکی سازشوں سے آگاہ ہیں لیکن اس خواب کی تعمیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا Utv Lineکرنے کیلئے تیار ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top