Home / Uncategorized / غریب پرور کراچی دنیا کا آٹھواں سستا ترین شہر قرار
غریب پرور کراچی دنیا کا آٹھواں سستا ترین شہر قرار

غریب پرور کراچی دنیا کا آٹھواں سستا ترین شہر قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشت گردی،بھتہ خوری،سٹریٹ کرائمز اور قتل وغارت کے باوجود کراچی آج بھی ’غریب‘ کا ’ہمدرد‘شہر ہے جس کا ثبوت ایک عالمی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ ہے جس میں غریب پرور شہر قائد کراچی کو دنیا کا آٹھواں سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
دنیا بھر کی کمپنیوں کیلئے مرسر نامی کمپنی کی جانب سے کئے گئے اس سروے کا مقصد کمپنیوں کو یہ سہولت دینا ہے کہ وہ کسی بھی شہر میںاپنے غیر ملکی ملازمین کو دی جانے والی مراعات کا حساب کتاب کر سکیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں ہانگ کانگ سرفہرست ہے۔
مرسر کی اس سالانہ فہرست میں 209شہر شامل ہیںجبکہ سروے میں 200چیزوں کا خیال رکھا گیا ہے جن میں رہائش ،ٹرانسپورٹکھانا ،کپڑے اور تفریح وغیرہ شامل ہیں۔اس فہرست میں کراچی کا نمبر201ہے یعنی وہ سستے ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر ہے گزشتہ برس کراچی کا 205ویں نمبر پر تھا۔رواں سال دنیا کا سب سے سستا شہر نمیبیا کا شہروینٹہوک قرار پایا ہے۔جبکہ بھارت کا غریب پرور کہلانے والا کولکتہ روں برس مزید سستا ہو کر 16ویں نمبر پر آگیا۔
رواں سال مرسر کے ذریعے کرائے جانے والے سروے کے دس سستے ترین شہر اس طرح ہیں:
وینٹہوک (نمیبیا)، کیپ ٹاو¿ن (جنوبی افریقہ)، بشکیک (کرغستان)، بلانٹائر (ملاوی)، جوہانسبرگ (جنوبی افریقہ)، منسک (بیلاروس)، تیونس (تیونس)، کراچی (پاکستان)، گیبرونے (بوٹسوانا)، لوساکا (زیمبیا)۔
اور مہنگے ترین شہروں میں دس سرفہرست شہر ہانگ کانگ، لوانڈا (انگولا)، زیورچ (سوئٹزرلینڈ)، سنگاپور، ٹوکیو (جاپان)، کنشاشا (کونگو)، شنگھائی (چین)، جنیوا (سوئٹزرلینڈ)، نجامینا (چاڈ) اور بیجنگ (چین) ہیں۔
مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں لندن کا 17واں، دبئی کا 21واں، شکاگو کا 34واں، واشنگٹن کا 38واں، ڈھاکہ کا 45واں، ممبئی کا 82واں، دہلی کا 130واں جبکہ اسلام آباد کا 180واں نمبر ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top