Home / Uncategorized / غیر معیاری کھانے بیچنے والے عائشہ ممتاز کے تبادلہ کیلئے سرگرم
غیر معیاری کھانے بیچنے والے عائشہ ممتاز کے تبادلہ کیلئے سرگرم

غیر معیاری کھانے بیچنے والے عائشہ ممتاز کے تبادلہ کیلئے سرگرم

لاہور (ویب ڈیسک) غیر معیاری کھانے فروخت کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے والی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز کا اتھارٹی سے تبادلہ کروانے کے لئے ریسٹورنٹ مالکان سمیت لاہور کے ایک اعلیٰ بیوروکریٹ اور وفاقی وزیر سرگرم ہوگئے ہیں۔ اخبار روزنامہ نئی بات کے مطابق گلبرگ کے علاقہ میں موجود ایک بڑے ریسٹورنٹ کو غیر معیاری اشیاءاستعمال کرنے اور گندگی کی بنا پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن نے سیل کیا۔

جس پر ریسٹورنٹ کے مالک نے لاہور کے ایک اعلیٰ بیوروکریٹ سے رشتے داری سنا کر ریسٹورنٹ سیل نہ کرنے کا کہا جبکہ معاملہ حل نہ ہوسکا تو اعلیٰ بیوروکریٹ نے ڈائریکٹر آپریشن کو فون پر سیل نہ کرنے کا کہا مگر اس کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن نے لبرٹی کے علاقہ میں موجود ریسٹورنٹ سیل کردیا، جس پر لاہور کے اعلیٰ بیوروکریٹ اور عائشہ ممتاز میں ٹھن گئی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ لاہور لبرٹی میں موجود ریسٹورنٹ کے مالک کی اعلیٰ بیوروکریٹ کے ساتھ قریبی رشتہ داری ہے جبکہ ان کے دوستون میں وفاقی وزیر بھی ہیں۔ یہی ہوا کہ ریسٹورنٹ سیل ہونے کے بعد مختلف اعلیٰ شخصیت سے وفاقی وزیر کا پیغام پہنچایا گیا کہ ریسٹورنٹ کو سیل کرکے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غلطی کرلی ہے اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

 
 

Comments are closed.

Scroll To Top