Home / Uncategorized / غیر ملکیوں کو یہ چیز کبھی نہیں ملے گی؟ سعودی عرب نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا، واضح اعلان کر دیا
غیر ملکیوں کو یہ چیز کبھی نہیں ملے گی؟ سعودی عرب نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا، واضح اعلان کر دیا

غیر ملکیوں کو یہ چیز کبھی نہیں ملے گی؟ سعودی عرب نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا، واضح اعلان کر دیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک افواہ گردش کر رہی تھی کہ سعودی عرب نے اپنے ملک میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو سعودی شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس افواہ پر سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم اب سعودی وزارت داخلہ کے محکمہ امور عامہ نے غیرملکیوں کی اس خوشی پر پانی پھیر دیا ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ امور عامہ نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ ’’سعودی عرب میں پیدا ہونے والے غیرملکیوں کو شہریت نہیں دی جائے گی۔‘‘محکمے کے ترجمان محمد الجاسر کا کہنا تھا کہ’’ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اڑنے والی افواہیں بالکل غلط ہیں۔ اگر ایسا کوئی حکم نامہ سامنے آیا تو وہ مجلس شوریٰ کی طرف سے آئے گا۔ یہ پہلی بار نہیں ہوا، اس سے قبل بھی کئی بار سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں پھیلائی گئی ہیں۔‘‘
رپورٹ کے مطابق کئی نیوز ویب سائٹس بھی اس افواہ پر مبنی خبریں پوسٹ کر چکی ہیں۔ ان میں سے بعض نے سعودی مجلس شوریٰ کے سابق رکن میجر جنرل عبدالقدیر کمال کے اس بیان کا حوالہ بھی دیا تھاجس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’سعودی عرب میں پیدا ہونے والے غیرملکیوں کو شہریت دی جانی چاہیے۔‘‘

Comments are closed.

Scroll To Top