Home / Uncategorized / فلائٹ میں بچے کو جنم دینے والی ماں نے ایئرلائن کے نام پر بیٹے کا نام رکھ دیا
فلائٹ میں بچے کو جنم دینے والی ماں نے ایئرلائن کے نام پر بیٹے کا نام رکھ دیا

فلائٹ میں بچے کو جنم دینے والی ماں نے ایئرلائن کے نام پر بیٹے کا نام رکھ دیا

13115397_1687046464883383_1241156887_n

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک حاملہ خاتون جس نے فلائٹ میں بچے کو جنم دیا نے اپنے بیٹے کا نام عملہ کے حسن سلوک سے متاثر ہوکر ایئر لائن کے نام پر ” سا جیٹ سٹار“ رکھ دیا ہے۔
ایشیا ون کے مطابق ’سا جیٹ سٹار ‘ جیٹ سٹار ایشیا نامی فضائی کمپنی کے طیارے میں تین گھنٹے کی سنگاپور سے ینگون (برما) کی فلائٹ کے دوران پیدا ہوا ۔ اتفاقی طور پر جس خاتون نے بچے کو جنم دیا اس کا خاندانی نام بھی سٹار ہی تھا ۔
دوران سفر خاتون کو درد زہ ہوا جس پر جہاز کے عملہ نے اس کی مدد کی اور خوش قسمتی سے فلائٹ میں 3 ڈاکٹر بھی سفر کررہے تھے جنہوںنے ڈلیوری کے دوران عملے کو ہدایات دیں جس سے وہ نارمل ڈلیوری کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ عملے کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر ماں نے اپنے بچے کا نام ایئرلائن کے اعزاز میں ” سا جیٹ سٹار “ رکھ دیا۔
ینگون میں فلائٹ اترنے کے فوری بعد زچہ بچہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد کمپنی کی نیک نامی میں اضافہ ہونے پر ایئر لائن نے خوش ہو کر بچے کی خوراک اور دیگر اخراجات کیلئے ایک ہزار ڈالر جبکہ ڈلیوری میں مدد دینے والے تینوں ڈاکٹروں کو مفت سفر کے ووچر تقسیم کیے ۔
ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھاکہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کے عملے نے بہت ہی مثبت رویہ اپنایا اور دنیا کے سب سے کم عمر مسافر کی مدد کی جس کی وجہ سے کمپنی کی نیک نامی میں اضافہ ہواہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top