Home / Uncategorized / فلمی گانوں کی شناخت کرنے والے نصیر بھائی انتقال کر گئے
فلمی گانوں کی شناخت کرنے والے نصیر بھائی انتقال کر گئے

فلمی گانوں کی شناخت کرنے والے نصیر بھائی انتقال کر گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گانوں کی شناخت بتانے والے نصیر بھائی انتقال کر گئے ۔ 

ایکسپریس نیو زکے مطابق لالی ووڈ ، بالی ووڈ فلموں اور گانوں کا انسائیکلو پیڈیا نصیر بھائی لاہور میں انتقال کر گئے ۔ وہ کافی عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
نصیر بھائی نجی ٹی وی کے پروگروام ’’خبر دار‘‘کا حصہ تھے جہاں وہ لوگوں کے چیلنجز پر فلموں کے نام بتاتے تھے اور فلمی گانوں کے سنگیت کار او ر گلو کاروں کا نام بھی ظاہر کرتے تھے ۔ اپنی اسی ذہانت کی وجہ سے انہیں بہت کم عرصے میں بے حد شہرت ملی۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top