Home / Uncategorized / فوجی افسروں کی برطرفی کا مقصد نواز شریف پر دباﺅ بڑھانا ہے، بی بی سی
فوجی افسروں کی برطرفی کا مقصد نواز شریف پر دباﺅ بڑھانا ہے، بی بی سی

فوجی افسروں کی برطرفی کا مقصد نواز شریف پر دباﺅ بڑھانا ہے، بی بی سی

13081740_1684946111760085_1353061478_n

لندن(ویب ڈیسک ) افواج پاکستان کے 11 افسروں کی کرپشن کے الزامات میں برطرفی اور پاکستان میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کے چیف جنرل راحیل شریف کا یہ بیان کہ ملک سے کرپشن ختم کئے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ” بی بی سی ‘ ‘ نے جنرل راحیل شریف کے مذکورہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ فوجی قیادت کا اپنے افسروں کو برطرف کرنا باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کا حصہ لگتا ہے جس کا مقصد ” پانامہ پیپرز “ کے سلسلہ میں وزیراعظم نواز شریف پر دباﺅ بڑھانا ہو سکتا ہے ” بی بی سی “ نے اپنے تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف جوپانامہ لیکس میں ان کی فیملی کے بعض افراد کا نام آنے کے تنازعہ سے نبرد آزما ہو رہے ہیں ان کیلئے راحیل شریف کا مذکورہ بیان اورپھر اعلیٰ فوجی افسروں کی برطرفی غیر متوقع ہے اپنے نمائندے کے حوالے سے بی بی سی نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کے ذرائع کا اصرار ہے کہ افسروں کی برطرفی فورسز کے اندر مسلسل جاری احتساب کے عمل کا حصہ ہے اور یہ فیصلہ قطعی طورپر موجود ہ سیاسی صورتحال کے تحت کسی ” ڈیزائن “ کا حصہ ہر گز نہیں ہے اور یہ احتسابی عمل افواج پاکستان میں تواتر کے ساتھ جاری رہتا ہے بی بی سی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ” پانامہ لیکس “ میں ان کی فیملی پر لگنے والے الزامات سے کیسے نکلتے ہیں آنے والے چند روز میں واضح ہو گا بی بی سی کا کہنا ہے کہ یہ بات بھی اہم ہے کہ برطرف کئے گئے تمام افسروں کا تعلق فرنٹیر کور بلوچستان سے بتایا جاتا ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top