Home / Uncategorized / فوج میں احتساب، امریکا میں پاکستان مخالف لابی پر سکتہ طاری
فوج میں احتساب، امریکا میں پاکستان مخالف لابی پر سکتہ طاری

فوج میں احتساب، امریکا میں پاکستان مخالف لابی پر سکتہ طاری

13023502_1684951871759509_1468326383_n

نیویارک (ویب ڈیسک) فوج میں احتساب کی پبلک پالیسی اختیار کرنے اور اعلانیہ ریٹائرمنٹ کے اقدام نے نہ صرف امریکا کے پاکستانیوں کو خوشی اور حیرانی سے گرمادیا ہے بلکہ امریکا میں پاکستان مخالف لابی پر بھی فوری سکتہ طاری کر دیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے نمائندے عظیم ایم میاں کے مطابق پاکستان مخالف لابی ایک طویل عرصہ سے امریکا میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ اور پاک امریکا تعلقات میں عدم اعتماد ، تلخی اور مشکلات پیداکرنے کیلئے پاکستانی فوج کے قانون سے بالا دست ہونے کا جواز پیش کر کے پاکستان کے خلاف مہم چلاتی آرہی ہے، اسی وجہ سے امریکا کا فرنٹ لائن اتحادی ہونے کے باوجود اکثر پاک امریکا معاشی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے امریکی کانگریس ، وہائٹ ہاﺅس اور پینٹا گون میں جب کوئی مذاکرات یا فیصلوں کا مرحلہ پیش آیا ۔

پاکستان مخالف لابی اور میڈیا نے پاکستانی فوج کے حوالے سے پروپیگنڈہ تیز کر کے امریکی فیصلوں اور ایکشن میں روکاوٹیں کھڑی کرنے کی مہلک نوعیت کی کوششیں کیں بلکہ بعض اعلیٰ سطح کے دورے اور مذاکرات بھی ناکام بنا دیئے۔ کرپشن اور دیگر الزامات کے تحت تحقیقات کے بعد فوج کے 6 اعلیٰ افسروں سمیت 12 فوجی افسروں کے خلاف جبری ریٹائرمنٹ اور کرپشن سے حاصل شدہ اثاثوں کی ضبطگی کے پہلے اعلانیہ فیصلے نے امریکا میں پاکستان مخالف لابی کو ششدر کردیا ہے جبکہ راحیل شریف جو پہلے ہی دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ، واضح موقف اور اپنے امریکی دوروں میں کھل کر دو ٹوک بات کرنے کے باعث امریکی کانگریس کی متعلقہ کمیٹیوں ، پینٹا گون اور امریکی انتظامیہ میں عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

فوج میں تطہیر اور احتساب کے اس منفرد اقدام سے جنرل راحیل شریف کی امیج میں اضافہ ہوا ہے اور امریکا میں یہ تاثر بھی پیدا کرنے میں مدد ملے گی کہ امریکی فوج کے اعلیٰ افسروں کی طرح پاکستانی فوج میں بھی احتساب اور قانون کی بالادستی پر عمل ہوتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top