Home / Uncategorized / فیس بُک میسج کا جواب دینے پر خاتون کو 15 سال قید کا سامنا
فیس بُک میسج کا جواب دینے پر خاتون کو 15 سال قید کا سامنا

فیس بُک میسج کا جواب دینے پر خاتون کو 15 سال قید کا سامنا

13228039_1692017784386251_2032963464_n

بنکاک (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو فیس بُک پر میسج کرنے کی ایسی سزا ہو سکتی ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹناری چنکج نامی اس خاتون کو فیس بُک پر ایک میسج موصول ہوا جس میں شہنشاہت کے بارے میں کچھ کلمات درج تھے۔ موصوفہ نے اس میسج سے اتفاق کرتے ہوئے صرف ’ہاں‘ لکھ دیا۔ یہی سے اس بے چاری خاتون کے برے دن شروع ہو گئے۔ تھائی لیںڈ کی ٹیکنالوجی کرائم ڈویژن نے انھیں شہنشاہت کیخلاف میسج کی حمایت کے الزام میں دھر لیا۔ اس خاتون کو تھائی لینڈ کے ان سخت قوانین کے تحت حراست میں لیا گیا جس میں کسی بھی شخص کو شہنشاہت کیخلاف حقیقی یا جھوٹی تنقید کرنے کی بھی سخت ممانعت ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ حکام کی جانب سے یہ اقدام اس خاتون کو ڈرانے کی کوشش ہے کیونکہ اس کا بیٹا ایک سیاسی کارکن ہے جس کی جانب سے اکثر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے حکام اس سے پہلے بادشاہ کے کتے کی تذلیل کرنے، بادشاہ کے جنم دن پر سیاہ لباس زیب تن کرنے والی نرس اور وزیر اعظم کیخلاف فیس بُک پیج چلانے والوں کیخلاف بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top