Home / Uncategorized / فیس بک نےاس ’فربہ ‘آسٹریلوی ماڈل کے اشتہار پر پابندی لگا دی اور پھر۔ ۔ ۔
فیس بک نےاس ’فربہ ‘آسٹریلوی ماڈل کے اشتہار پر پابندی لگا دی اور پھر۔ ۔ ۔

فیس بک نےاس ’فربہ ‘آسٹریلوی ماڈل کے اشتہار پر پابندی لگا دی اور پھر۔ ۔ ۔

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے بکنیزیب تن کیے  ہوئے آسٹریلوی ’فربہ ‘ماڈل کے اشتہار پر پابندی لگا دی اور قرار دیا کہ فوٹو میں ’غیرمطلوب‘(undesirable)تصویر کشی کی گئی تاہم بعد ازاں اپنے کئے پر معافی بھی مانگ لی ۔

ایمریٹس 24/7نیوز ویب سائٹ کے مطابق فیس بک نے میلبورن کے ”چرچز لا فیمی:تحریک نسواں اور موٹاپہ “کے اشتہار پر پابندی لگاتے ہوئے یہ موقف بھی اختیار کیا کہ اس تصویر میں ہماری ایڈورٹائزنگ شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ۔
آرگنائزر کے سوا ل کئے جانے پر فیس بک کی اشتہاری ٹیم نے جواب میں لکھا کہ یہ اشتہار ہماری صحت اور تندرستی کی پالیسی سے میل نہیں کھاتا کیونکہ ” تصویر میں جسم یا جسم کے اعضاءکا ناقابل خواہش انداز میں نقشہ کھینچا گیا “۔

آرگنائزر جیسمی گلیسن کے نام لکھے گئے خط میں مزید کہاگیا کہ ” ایسے اشتہارات کی اجازت نہیں کیونکہ ان سے صارفین بُرا محسوس کرتے ہیں“۔گلیسن نے کہا کہ وہ چونک کر رہ گئی کہ ”لگتا ہے فیس بک کو کوئی خیال نہیں کہ پلس سائز ، فربہ خواتین اپنے بارے میں عظیم محسوس کر سکتی ہیں“۔
انہوں نے فیس بک پر اپنے فالوورز پر زور دیا کہ ” جو یہ کہتے ہیں کہ کچھ اجسام دوسروں کی نسبت زیادہ ’قابل خواہش ‘ہیں ان کے خلاف سخت غصہ دیکھانا چاہیے “۔گلیسن نے مزید کہا کہ فیس بک نے بعد ازاں اپنے اس عمل پر معافی مانگ لی ہے اور اعترافی نوٹ میں لکھا کہ انہوں نے اشتہار کا غیر درست جائزہ لیا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top