Home / Uncategorized / فیس بک پرلڑکی سے دوستی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی
فیس بک پرلڑکی سے دوستی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی

فیس بک پرلڑکی سے دوستی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر دوستی مہنگی پڑ گئی ہے اورلڑکی سمیت واپسی کی راہ لی تو پکڑا گیا اور عدالت نے اغواء کے مقدمے میں  فیصل آباد کے رہائشی فہد حسیب کو 15 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیس بک پر دوستی کے بعد شادی کا خواب آنکھوں میں سجائے کراچی آنے والا فیصل آباد کا رہائشی فہد حسیب پولیس کے ہتھے چڑھ گیا جس نے اسے آج عدالت پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو15 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
فہد کی فیس بک کے ذریعے لڑکی سے دوستی ہوئی تھی اور وہ گلشن اقبال کی رہائشی لڑکی سے ملنے کیلئے کراچی آیا تھا۔ لڑکی کے اہل خانہ نے فہد حسیب کے خلاف اغواءکا مقدمہ درج کرا دیا۔ ملزم لڑکی کے ساتھ فیصل آباد جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top