Home / Uncategorized / فیس بک پر ڈھائی سال کی محبت شادی میں تبدیل ،لڑکی نے اسلام قبول کر لیا،خاندان والے جانی دشمن بن گئے
فیس بک پر ڈھائی سال کی محبت شادی میں تبدیل ،لڑکی نے اسلام قبول کر لیا،خاندان والے جانی دشمن بن گئے

فیس بک پر ڈھائی سال کی محبت شادی میں تبدیل ،لڑکی نے اسلام قبول کر لیا،خاندان والے جانی دشمن بن گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ڈھائی سال کی دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی اور کندھ کوٹ کی لڑکی نے اسلام قبول کر کے اسد سے شادی کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والی سنجیتا کو فیس بک پر مظفر گڑھ کے اسد نامی لڑکے سے محبت ہو گئی اور سنجیتا اسلام قبول کرکے اسد سے شادی بھی کر لی ہے لیکن لڑکی کے گھروالوں نے دونوں میاں بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں جس کے باعث دونوں کو اپنی جان کی فکر لاحق ہے ۔سنجیتا نے اسلام قبول کیا اور نام ثنا ءرکھ لیا ،دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے تھے کہ لڑکی کے گھروالوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دی ہیں ۔دونوں میاں بیوی حکام کی جانب سے جان کی حفاظت کیلئے اقدامت کے منتظر ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top