Home / Uncategorized / فیصل آباد: خاتون نے سابق شوہر کی مدد سے اپنے نئے 70 سالہ دولہا کو اغوا کر لیا، مقدمہ درج
فیصل آباد: خاتون نے سابق شوہر کی مدد سے اپنے نئے 70 سالہ دولہا کو اغوا کر لیا، مقدمہ درج

فیصل آباد: خاتون نے سابق شوہر کی مدد سے اپنے نئے 70 سالہ دولہا کو اغوا کر لیا، مقدمہ درج

فیصل آباد (ویب ڈیسک) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں خاتون نے سابق شوہر اور ساتھیوں کی مدد سے 70 سالہ نئے نویلے دولہا اغوا کر لیا۔ مغوی کے بیٹے محمد شکیل کی درخواست پر پولیس نے شبانہ بی بی اس کے سابق شوہر خادم حسین سمیت 9افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سیالوی کالونی کے رہائشی محمد شکیل کے ستر سالہ والد محمد اسلم نے کچھ عرصہ قبل ایک خاتون شبانہ بی بی سے ایک مکان خریدا جس دوران خاتون نے اپنے شوہر خادم حسین سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر کے طلاق لے لی اور ستر سالہ محمد اسلم سے شادی رچا لی۔ شبانہ بی بی اپنے ستر سالہ شوہر اسلم کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیاتی رہی۔ گزشتہ روز خاتون نے محمد اسلم کو ایک پلاٹ خریدنے کے بہانے اپنے پاس بلایا جس دوران محمد اسلم گھر سے 2لاکھ 68ہزار کی رقم لے کر گیا جس کو خاتون نے اپنے سابق شوہر خادم حسین سمیت 9 ساتھیوں کی مدد سے اغوا کر کے غائب کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی سترسالہ دلہے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top