Home / Uncategorized / فیصل آباد میں ناکے پر موٹر سائیکل سوار اور خاتون سے 20 کلوچرس ، ہیروئن، افیون برآمد
فیصل آباد میں ناکے پر موٹر سائیکل سوار اور خاتون سے 20 کلوچرس ، ہیروئن، افیون برآمد

فیصل آباد میں ناکے پر موٹر سائیکل سوار اور خاتون سے 20 کلوچرس ، ہیروئن، افیون برآمد

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے ناکے پر موٹر سائیکل پر سوار  خاتون سے 20 کلو چرس، افیون اور ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچہری بازار کے قریب کونسل چوک میں ڈیوٹی پر تعینات وارڈن نے موٹر سائیکل سوار اور خاتون کو مشکوک جان کر روکا اور تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئیں۔ پولیس نے خاتون اور موٹر سائیکل سوار کو حراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ان کا تعلق کس علاقے سے ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزموں کو روکنے والے ٹریفک وارڈن کیلئے 25000 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے تحقیقات کے بعد اس کام میں ملوث مزید افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top