Home / Uncategorized / قبلہ رخ کا تعین کرلیں، سورج خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا
قبلہ رخ کا تعین کرلیں، سورج خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا

قبلہ رخ کا تعین کرلیں، سورج خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)آج 27 مئی بروز جمعہ کو سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گااور اس موقع پر تمام مسلمان بالکل درست قبلہ رخ کا تعین کرلیں ، سورج کی شعائیں دنیا کے تمام ممالک کی طرف ہوں گی ۔
عرب نیوز کاکہنا ہے کہ  سورج آج (جمعہ) کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، اس سال دومرتبہ خانہ کعبہ کے اوپر سورج ہوگا، ستائیس مئی کے بعد 15 جولائی کو بھی سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا تاہم اوقات واضح نہیں کیے ۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق  ٹھیک 2 بجکر 18منٹ پر سورج عموداً خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، مسلمان صحن میں ایک سیدھی چھڑی گاڑ دیں اور ٹھیک مقررہ وقت پر چھڑی کے سائے سے اپنے قبلہ رخ کا درست تعین کرلیں۔یہ طریقہ صدیوں سے استعمال کیاجاتارہااور آج بھی اس سے زیادہ قابل بھروسہ طریقہ کوئی نہیں ۔

نوٹ: فیس بک پر غلطی سے آج کی بجائے کل لکھاگیا،اصلاح فرمالیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top