Home / Uncategorized / قصور سے واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا راستے میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا حکم ،چائلڈ لیبر کا انکشاف، انتظامیہ نے احکامات ہوا میں اڑادیئے
قصور سے واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا راستے میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا حکم ،چائلڈ لیبر کا انکشاف، انتظامیہ نے احکامات ہوا میں اڑادیئے

قصور سے واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا راستے میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا حکم ،چائلڈ لیبر کا انکشاف، انتظامیہ نے احکامات ہوا میں اڑادیئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور کے دورے سے واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلی کاپٹر سے نیچے اینٹوں کے بھٹے کی چمنیاں دیکھیں تو فوری طورپر لینڈنگ کے احکامات جاری کردیئے اور جب موقع پر پہنچے تو وہاں موجود دوبھٹوں پر بچے محنت مزدوری میں مصروف تھے جس پر شہبازشریف نے انتظامیہ کو طلب کرلیا اور مقدمات کے اندراج کا حکم دیدیالیکن وزیراعلیٰ پنجاب کے جانے کے بعد ایک بھٹہ مالک کیخلاف مقدمہ درج کردیاگیاجبکہ دوسرے کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام حسب حال میں گفتگوکرتے ہوئے سہیل احمد المعروف عزیزی نے انکشاف کیاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چائلڈ لیبر کیخلاف سخت احکامات دے رکھے ہیں لیکن بھٹوں پر بچوں سے مشقت لیے جانے پر ڈی سی او اور پولیس کو بلالیاگیا، وزیراعلیٰ کے بلانے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جہاں وزیراعلیٰ نے ڈانٹ ڈپٹ کی اور مقدمات کے اندراج کا حکم دیدیاجس کے بعد وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر لاہور کیلئے دوبارہ روانہ ہوگئے لیکن ایک بھٹہ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاجبکہ دوسرے کو چھوڑدیاگیاکیونکہ بھٹہ مالک ایک پولیس افسر کا بیٹا تھا اور اسے گرفتار ہی نہیں کیاگیا۔ اس انکشاف کے بعد تاحال حکومت پنجاب یا انتظامیہ کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top