Home / Uncategorized / قندیل بلوچ زمان پارک میں موجود عمران خان کے گھر کے باہر پہنچ گئیں
قندیل بلوچ زمان پارک میں موجود عمران خان کے گھر کے باہر پہنچ گئیں

قندیل بلوچ زمان پارک میں موجود عمران خان کے گھر کے باہر پہنچ گئیں

13140675_1689198524668177_1760130079_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامالیکس کے ہنگامے میں وزیراعظم نوازشریف کے رائیونڈفارم ہاﺅس جاکر دھرنا دینے کا اعلان کررکھاہے لیکن عمران خان کے رائیونڈ جانے سے پہلے ہی ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ زمان پارک میں واقع عمران خان کے گھر کے باہر پہنچ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ اپنی کچھ ساتھیوں سمیت زمان پارک پہنچیں جہاں اُنہوں نے سیکیورٹی عملے سے عمران خان کے بارے میں پوچھا لیکن کوئی واضح جواب نہ ملاتو اندر جانے کی اجازت طلب کی لیکن جواب نفی میں ملا۔ قندیل بلوچ نے عمران خان کی زمان پارک میں موجود رہائش گاہ کے گیٹ کے ساتھ کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں اور چلتی بنیں ۔ بتایاگیاہے کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں ہیں اور قندیل بلوچ کودروازے کیساتھ تصاویر بنوانے کی اجازت دی گئی تھی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top