Home / Uncategorized / قندیل بلوچ قتل کیس : پولیس نے مقتولہ کی 2بھابھیوں کو گرفتار کر لیا، موبائل بھی برآمد
قندیل بلوچ قتل کیس : پولیس نے مقتولہ کی 2بھابھیوں کو گرفتار کر لیا، موبائل بھی برآمد

قندیل بلوچ قتل کیس : پولیس نے مقتولہ کی 2بھابھیوں کو گرفتار کر لیا، موبائل بھی برآمد

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اورپویس نے ملزم وسیم سے دوران تفتیش ملنے والی معلومات کی بناءپر مقتولہ کی دو بھابھیوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں قندیل بلوچ کی دو بھابھیوں سحرش اور بتول کوڈیرہ غازی خان سے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ قندیل بلوچ کی ایک اوررشتہ دار اقبال بی بی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت غائب ہونے والا قندیل بلوچ کا موبائل فون بھی پولیس کو مل گیا ہے ۔ موبائل فون کی برآمدگی بھی ملزم وسیم سے ملنے والی معلومات پر کی گئی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top