Home / Uncategorized / قندیل بلوچ کا قتل پاکستانی معاشرے کا دردناک حصہ ہے :عمران خان
قندیل بلوچ کا قتل پاکستانی معاشرے کا دردناک حصہ ہے :عمران خان

قندیل بلوچ کا قتل پاکستانی معاشرے کا دردناک حصہ ہے :عمران خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمرا ن خان نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کا قتل پاکستانی معاشرے کا دردناک حصہ ہے ،ہمارے معاشرے میں صرف اقلیتوں پر ہی نہیں بلکہ خواتین پر بھی تشدد کے واقعات ہوتے ہیں ۔ان کاکہناہے کہ اس قسم کی جہالتوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے تعلیم واحد ذریعہ ہے ۔
نجی نیو ز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے ہم نے حال ہی میں سوشل میڈ یا سٹار قندیل بلوچ کا دل دہلا دینے والا غیرت کے نام پر قتل دیکھا ۔ان کاکہنا تھا کہ قندیل بلوچ کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا ،ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہونگے ۔عمران خان نے کہا کہ ایسے نظریات پاکستانی معاشرے میں رچے بسے ہیں جو ہمارے معاشرے کا درد ناک حصہ ہے ،اگر آپ کے چالیس فیصد لوگ ان پڑھ ہو نگے تو اس طرح کی روایات سے نکلنا بہت مشکل ہے ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ،ایسی روایات کو دیکھنے اور بدلنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین میں شرح خواندگی بہت کم ہے لیکن خیبر پختونخواہ میں بچیوں کی تعلیم کے لیے کام کیا جا رہا ہے ،صوبے میں ہر 100میں سے 70سکول لڑکیوں کے لیے بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے میڈ یا کو مزید موثر کردار ادا کرنا پڑے گا ،یہ سچ نہیں کہ مذہبی رہنما اس طرح کے واقعات کی مذمت نہیں کرتے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top