Home / Uncategorized / قندیل کو سیاست میں آنے کی اجازت دیدی تھی:والد
قندیل کو سیاست میں آنے کی اجازت دیدی تھی:والد

قندیل کو سیاست میں آنے کی اجازت دیدی تھی:والد

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کے قتل کے پیچھے سیاسی محرکات بھی ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی سیاست میں آنے کی خواہاں تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل کے والد عظیم نے انکشاف کیا کہ قندیل سیاست میں آنا چاہتی تھی۔انہوں نے کہا قندیل کے قتل کے پیچھے کچھ اور محرکات بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ سیاست میں آنا چاہتی تھی۔عظیم کے والد کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ سیاست میں آنے کی منصوبہ بندی کررہی تھی اور اس نے مجھ سے بھی مشورہ کیا کہ بتائیں میں کون سی پارٹی میں شمولیت اختیار کروں تو قندیل کے والد کے بقول انہو ں نے قندیل سے کہا بیٹھا دیکھ لو پنجاب میں کئی جماعتیں ہیں جو آپ کو ٹھیک لگے اس میں شامل ہو جاﺅ۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا سے متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرکے  شہرت حاصل کرنے والی قندیل بلوچ کو گزشتہ روز ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top