Home / Uncategorized / قندیل کے قتل پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کرے:سابق شوہر عاشق حسین
قندیل کے قتل پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کرے:سابق شوہر عاشق حسین

قندیل کے قتل پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کرے:سابق شوہر عاشق حسین

مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)قندیل بلوچ کے سابق شوہر عاشق حسین نے قندیل بلوچ کے قتل پر گہرے دکھ اور تاسف کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق شوہر نے درد بھری آواز میں قندیل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ وہ صرف ڈیڑھ سال رہی ،بعدازاں ان سے قابل ذکر رابطہ نہ رہا۔جس کی وجہ سے ان کی حالیہ زندگی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔عاشق حسین کا کہنا تھا کہ قندیل کی نماز جنازہ پر جاﺅں گا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے ساتھ جو بھی ہوا میں اس سب پر اس کو معاف کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ بھی اس کی مغفرت کرے۔

Comments are closed.

Scroll To Top