Home / Uncategorized / ’قوم قربانیوں کے اعتراف میں یوم آزادی بھرپور انداز میں منائے‘
’قوم قربانیوں کے اعتراف میں یوم آزادی بھرپور انداز میں منائے‘

’قوم قربانیوں کے اعتراف میں یوم آزادی بھرپور انداز میں منائے‘

کوئٹہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شہدا نے پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے جانیں دیں، قوم قربانیوں کے اعتراف میں یوم آزادی بھرپور انداز میں منائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں آرمی چیف کے علاوہ گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر داخلہ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض سمیت دیگر سول اور اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی۔

Comments are closed.

Scroll To Top