Home / Uncategorized / قوم کی دعاﺅں سے وزیراعظم نواز شریف کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے: پرویز رشید
قوم کی دعاﺅں سے وزیراعظم نواز شریف کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے: پرویز رشید

قوم کی دعاﺅں سے وزیراعظم نواز شریف کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے: پرویز رشید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قوم کی دعاﺅں سے وزیراعظم نواز شریف کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے اور قوم کی دعاﺅں سے ہی وہ جلد پاکستان میں ہوں گے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ڈاکٹرز کی طرف سے یہ اطلاع ملی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی سرجری انتہائی کامیابی سے مکمل ہوئی ہے اور اور ڈاکٹروں کے اطمینان کے مطابق نتائج آئیں گے جس پر اللہ کے شکرگزار ہیں اور یقینا قوم کی دعاﺅں کی وجہ سے ہی یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ جانتے ہیں وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور خطے میں امن کا خواب دیکھااور ان کے وژن کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہوا، تین برس پہلے کی امن و امان کی صورتحال سے سب آگاہ ہیں، ضرب عضب کی کامیابیاں پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا وزیراعظم کو امن کے سفیر کے طورپر جانتی ہے اور آج دنیا بھر کے لوگ وزیراعظم کی صحت کیلئے متفکر ہیں اور تمام مذاہب کے لوگ ان کیلئے دعائیں کر رہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top