Home / Uncategorized / لاعلمی یا لا پرواہی: مشیر خارجہ کا ایدھی کی” وفات“ پر اظہار افسوس،غلطی کا احساس ہونے پر پیغام واپس لے لیا گیا
لاعلمی یا لا پرواہی: مشیر خارجہ کا ایدھی کی” وفات“ پر اظہار افسوس،غلطی کا احساس ہونے پر پیغام واپس لے لیا گیا

لاعلمی یا لا پرواہی: مشیر خارجہ کا ایدھی کی” وفات“ پر اظہار افسوس،غلطی کا احساس ہونے پر پیغام واپس لے لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس کو پاکستانی وزارت خارجہ کی لاعلمی کہا جائے یا لاپرواہی کہ وزارت خارجہ کی جانب سے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کر دیا گیا۔ بعدازاں اس پیغام کو واپس لیا گیا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایدھی صاحب کی وفات پر انتہائی افسوس ہوا ہے۔اس پیغام میں ایدھی صاحب کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا تھا۔اس میں کہا گیا تھا کہ ہم مولانا ایدھی صاحب کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور اللہ سے ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔اب وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سب کچھ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا جس پر افسوس ہے۔اس طرح ایک بار پھر وزرت خارجہ نے اپنے بیانات سے دنیا کو ہنسنے کا موقع فراہم کیا۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top