Home / Uncategorized / ”لالہ“ کی آل راﺅنڈر کارکردگی نے ہمشائر کو فاتح بنادیا
”لالہ“ کی آل راﺅنڈر کارکردگی نے ہمشائر کو فاتح بنادیا

”لالہ“ کی آل راﺅنڈر کارکردگی نے ہمشائر کو فاتح بنادیا

لندن(ویب ڈیسک )شاہد آفریدی نے جارحانہ 21رنزبنانے کے علاوہ ڈینئل بل ڈرمونڈ کی اہم ترین وکٹ سمیت تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر اپنی نئی کاونٹی ٹیم ہمپشائر کو 9رنز سے فتح دلادی۔پاکستانی آل راونڈر شاہد آفریدی نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اپنے دوسرے میچ میں آل رائونڈرکارکردگی پیش کرتے ہوئے ہمپشائر کو کینٹ کے خلاف9وکٹوں سے اہم کامیابی دلادی۔پہلے بیٹنگ کرنے والی ہمپشائرکائونٹی کیلئے پانچویں نمبرپر کھیلتے ہوئے 2چوکوں کی مددسے14 گیندوں پر 21رنزبنائے۔

بعدازاں بولنگ میں انہوں نے کینٹ کے ٹاپ سکوررڈنیئل بل ڈومونڈ(64)کی اہم ترین وکٹ سمیت شاہد آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کرکے کینٹ کو ہدف سے9رنز کے فاصلے پر رکھنے میں اہم کردار اداکیا۔ اس کارکردگی پر پاکستانی آل رائونڈرکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔یہ رواں سیزن میں شاہد آفریدی کا ہمپشائر کاﺅنٹی کیلئے دوسرا میچ تھا ،اس سے قبل مڈل سکس کے خلاف میچ Utv-Lineمیں8رنزبنانے کے علاوہ 17رنزکے عوض 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاتھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top