Home / Uncategorized / لاہورایئرپورٹ لاﺅنج میں پٹاخے چل گئے ، خوف وہراس،3منچلے گرفتار

لاہورایئرپورٹ لاﺅنج میں پٹاخے چل گئے ، خوف وہراس،3منچلے گرفتار

13140782_1687887314799298_11372307_n

لاہور (ویب ڈیسک)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آئے تین نوجوان لڑکوں کو اپنے اہل خانہ کا استقبال مہنگا پڑ گیا، ایئر پورٹ کے لاﺅنج میں استقبال کے دوران پٹاخے چلانے پر مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ، ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں پٹاخے چلانے والے تینوں منچلوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمرہ ادائیگی کے بعد اہل خانہ کے استقبال کے لیے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے تین نوجوانوں نے لاﺅنج میں پٹاخے چلا دیئے جس سے لاﺅنج میں موجود لوگوں میں افراتفری پید ا ہو گئی۔ ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی لاﺅنج میں پہنچ گئی اورتینوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے تینوں نوجوانوں سے پوچھ گچھ جاری ہے جنہیں مزید تفتیش کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top