Home / Uncategorized / لاہور میں بچوں کے اغوا کے واقعات کی روک تھام کیلئے مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی
لاہور میں بچوں کے اغوا کے واقعات کی روک تھام کیلئے مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

لاہور میں بچوں کے اغوا کے واقعات کی روک تھام کیلئے مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں آئے روز معصوم بچوں کے اغواء ہونے کے واقعات کی روک تھام اور اس حوالے سے موثر قانون سازی کیلئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئے روز اخبارات پنجاب میں معصوم بچوں کے اغواء کی خبروں سے بھرے پڑے ہیں۔ یہ واقعات قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے رونما ہو رہے ہیں۔ لہٰذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ اس سلسلہ میں موثر قانون سازی کر کے بچوں کے اغواء میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے تاکہ ایسے ہولناک اور دل ہلا دینے والے واقعات پر قابو پایا جا سکے۔

Comments are closed.

Scroll To Top