Home / Uncategorized / لاہور کے درجہ حرارت میں اضافہ، قریشی اور چوہدری سرور پھرآمنے سامنے? جلسے میں لائحہ عمل کا اعلان متوقع
لاہور کے درجہ حرارت میں اضافہ، قریشی اور چوہدری سرور پھرآمنے سامنے? جلسے میں لائحہ عمل کا اعلان متوقع

لاہور کے درجہ حرارت میں اضافہ، قریشی اور چوہدری سرور پھرآمنے سامنے? جلسے میں لائحہ عمل کا اعلان متوقع

13084299_1688301824757847_1618935611_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں جلسے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے میدان سجالیاہے جبکہ درجہ حرارت بھی 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچاہے جبکہ چوہدری سرور اور قریشی ایک مرتبہ پھر  الگ الگ ریلیوں کی قیادت کریں گے  ، دونوں الگ الگ ریلیاں لے کر پنڈال پہنچیں گے ، جلسے میں پی ٹی آئی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور امکان ہے کہ لاہور کے بعد فیصل آباد میں جلسے کے انعقاد کا اعلان کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پی ٹی آئی کے جلسہ کے لیے 17فٹ اونچا اور 24فٹ چوڑاسٹیج تیار کیاگیاجبکہ جلسہ گاہ میں 20ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماءشاہ محمد قریشی شاہدرہ سے ریلی کی قیادت کریں گے اور شام چاربجے کے بعد پنڈال پہنچیں گے ، چوہدری سروراچھرہ سے ریلی نکالیں گے جبکہ شفقت محمود گلبرگ سے اپنے قافلے سمیت پنڈال پہنچیں گے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین جلسے میں اپنے خطاب کے دوران حکومت کے خلاف تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس کے تحت بڑے شہروں میں جلسے کیے جاسکتے ہیں جبکہ لاہور کے بعد اگلاجلسہ فیصل آباد میں متوقع ہے

Comments are closed.

Scroll To Top