Home / Uncategorized / لاہور کے نوسر باز نے فیس بک پر شورکوٹ کے ڈی ایس پی سے 60 ہزار ہتھیالئے
لاہور کے نوسر باز نے فیس بک پر شورکوٹ کے ڈی ایس پی سے 60 ہزار ہتھیالئے

لاہور کے نوسر باز نے فیس بک پر شورکوٹ کے ڈی ایس پی سے 60 ہزار ہتھیالئے

جھنگ  (ویب ڈیسک) لاہور کے نوسر بازنے ایک شخص کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرکے  ڈی ایس پی شورکوٹ سے 60 ہزار روپے  ہتھیالئے۔

ڈی ایس پی شورکوٹ سعادت علی نے تھانہ شور کوٹ پولیس کو  دی گئی تحریری درخواست میں بتایا ہے کہ راجہ محمد اکرم میرے فیس بک فرینڈ ہیں، گزشتہ ماہ  راجہ محمد اکرم کا میسج ملا کہ میں عمرہ کی سعادت کےلئے سعودی عرب میں موجود ہوں جبکہ میری بیوی ہسپتال میں داخل ہے اور مجھے فوری طور پر 10 ہزار روپے کی ضرورت ہے جس پر میں نے اپنے گن مین کانسٹیبل محمد رمضان نوید کے ذریعے انہیں 10ہزار روپے ایزی کیش بھیج دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں راجہ اکرم کا دوبارہ میسج ملا کہ اس کی بیوی کی حالت مزید خراب ہے جس کا فوری آپریشن ہونا ہے اورمجھے 50 ہزار کی ضرورت ہے جس پر میں نے اپنے گن مین کے زریعے دوبارہ 50ہزار ایزی کیش کروادیا۔ راجہ محمد اکرم کےسعودی عرب سے واپس پہنچنے پر پتہ چلا کہ ان کی آئی ڈی ہیک کرکے مجھ سے محمد اکرم بن کر رقم ہتھیائی گئی جس پر تحقیقات کرائی گئیں تو پتہ چلا کہ یہ سارا فراڈ لاہور کے جہانگیر اصغر نامی شخص نے کیا ہے جس پر تھانہ شور کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top