Home / Uncategorized / لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پر جادو ٹونے سے متعلق اشتہارات پر پابندی عائد کر دی
لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پر جادو ٹونے سے متعلق اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پر جادو ٹونے سے متعلق اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پر جادو ٹونے سے متعلق اشتہارات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنماءمیاں محمود الرشید کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹی وی چینلز پر جادو ٹونے کے اشتہارات چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ٹی ی چینلز پر جادو ٹونے کے اشتہارات سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے اس لئے ان پر پابندی عائد کی جائے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top