Home / Uncategorized / لبنان میں حزب اللہ اور شام میں بشار الاسد کو 2036 ءتک ناقابل تسخیر بنادیں گے:ایران
لبنان میں حزب اللہ اور شام میں بشار الاسد کو 2036 ءتک ناقابل تسخیر بنادیں گے:ایران

لبنان میں حزب اللہ اور شام میں بشار الاسد کو 2036 ءتک ناقابل تسخیر بنادیں گے:ایران

13084064_1688406771414019_1648139981_n

جدہ (محمد اکرم اسد / بیوروچیف ) ایران کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے آئندہ 20 برس کے لیے ایرانی حکمت عملی پریس کانفرنس میں پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایران لبنان میں حزب اللہ اور شام میں بشار الاسد کو 2036 ءتک ناقابل تسخیر بنانے کا پختہ عزم کر چکا ہے ۔
حزب اللہ کو لبنان میں مالی اور عسکری اعتبار سے خودکفیل بنا دیا جائے گا تاکہ وہ ملک کی بڑی قوت بن جائے اور لبنان میں ہر طرح کی سیاسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہو جائے۔ ایرانی رہنما علی خامنہ ای کے فوجی مشیر اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر جنرل رحیم صغوی نے کہا ہے کہ ایرانی حکمت عملی یہ ہے کہ بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا جائے گا۔ اور شام کو تقسیم ہونے سے روکا جائے۔ صغوی نے کہا کہ ایران کی تقسیم کو روکنے کیلئے کردستان کے رہنماﺅں کو واضح پیغام جاری کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 2036 ءمیں خطے سے متعلق ایرانی پالیسی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی خطے کے ممالک میں ایرانی حکمت عملی لاگو کرنا چاہتا ہے۔ مغربی ایشیاءکا خطہ ایران کیلئے اہم ہے۔ علاوہ ازیں ازربائی جان آرمینیا اور جواجیا میں بھی ایران گہری دل چسپی رکھتا ہے۔ صغوی نے کہا کہ ایران شنگھائی کو آپریٹو تنظیم میں بھی اپنا وجود منواتے رہنا چاہے گا۔ اس تنظیم میں چین، روس ،قازقستان، کرغستان، ازبکستان، تاجکستان ، منگولیااور افغانستان شامل ہے۔ صغوی نے الزام لگایا کہ بحرین، عراق، شام یمن افغانستان اور لبنان میں استحکام متزلزل کرنے میں امریکہ کا ہاتھ ہے کیونکہ وہ عرب ممالک کی پشت پناہی کرتا ہے اور خطے میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top