Home / Uncategorized / لندن: زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

لندن: زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

لندن میں زیر زمین میٹرو اسٹیشن میں دھماکے کے بعد بھگدڑ کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق لندن پولیس نے پرسونس گرین اسٹیشن پر موجود ٹرین میں ہونے والے دھماکے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ زخمی ہونے والے افراد کے چہرے جھلس گئے اور ان کے بال جھڑنے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جس کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا کہ واقعے کے بعد کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top