Home / Uncategorized / لندن کا میئر مسلمان اور پاکستانی،امریکیوں نے انٹرنیٹ پر ڈیرے ڈال لیے
لندن کا میئر مسلمان اور پاکستانی،امریکیوں نے انٹرنیٹ پر ڈیرے ڈال لیے

لندن کا میئر مسلمان اور پاکستانی،امریکیوں نے انٹرنیٹ پر ڈیرے ڈال لیے

13162052_1690713307850032_1673370704_n

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن کی میئر شپ کا ’تاج ‘پاکستانی کے سر پر کیا آیا امریکیوں نے انٹرنیٹ کے سامنے ڈیرے ہی ڈال لیئے اور ان سے وابستہ ہر خبر پر ’دھاوا‘ بول دیا۔امریکی شہریوں نے برطانوی لیبر پارٹی کے صادق خان کی میئر لندن کے انتخاب میں کامیابی کا چرچہ نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر میں ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ ایک مسلمان کا اس عہدے پر فائز ہونا ہے۔ امریکہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیئے جانے والوں میں صادق خان کا نام بھی شامل ہے  جن کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

میئر لندن کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنے والوں کی تعدادایک لاکھ سے کچھ کم ہے جبکہ اس وقت صادق خان امریکہ میں گوگل کی ٹاپ 10سرچز میں شامل رہے۔امریکی شہری لندن میئر کی زندگی سیاسی جدوجہد اور میئر لندن کے الیکشن میں کامیابی تک کے سفر کا مطالعہ کر ہے ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی اخبارات میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں میں بھی صادق خان کا نام نمایاں ہے،واشنگٹن پوسٹ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبر میئر لندن کے انتخابات کی ہے۔جبکہ عام شہریوں نے اس خبر پر حیرت،پریشانی اور خیر مقدم سمیت ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top