Home / Uncategorized / لڑکی سے زیادتی کا الزام سازش، پنجاب پولیس میرے ساتھ نا انصافی کررہی ہے:ڈی ایس پی عمران بابر جمیل
لڑکی سے زیادتی کا الزام سازش، پنجاب پولیس میرے ساتھ نا انصافی کررہی ہے:ڈی ایس پی عمران بابر جمیل

لڑکی سے زیادتی کا الزام سازش، پنجاب پولیس میرے ساتھ نا انصافی کررہی ہے:ڈی ایس پی عمران بابر جمیل

13183093_1689922301262466_595040008_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نابالغ لڑکی سے زیادتی کے ملزم ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میرے ساتھ نا انصافی کررہی ہے۔اُن کاکہناتھاکہ لڑکیوں نے کچھ لوگوں سے جان چھڑانے کے لیے مدد مانگی تھی اور پیش رفت پر انکشاف ہوا کہ لڑکیوں کا کردار ٹھیک نہیں ،  کارروائی کیے جانے کے خوف سے الٹا الزام لگا کر مجھے ہی پھنسا دیا گیا۔ 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کا کہنا تھا کہ میری جہاں پوسٹنگ ہوتی تھی وہاں کا ایس پی خوف کا شکار ہوتا تھا جس کی وجہ سے افسران بالا نے میرے بار بار تبادلے کیے۔ انہی تبادلوں کے دوران مجھے راجن پور صرف 2 سپاہیوں کے ساتھ بھیجا گیا اورکہا گیا کہ چوکی کا معائنہ کرو جس پر میں نے انکار کردیا تو افسران بالا نے مجھے معطل کردیا اور اب مجھ پر الزام لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ملزم ہوں ، مجرم نہیں اور الزام تو کسی پر بھی لگ سکتا ہے پنجاب پولیس میرے ساتھ نا انصافی کررہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top