Home / Uncategorized / لیاقت آبا دمیں فائرنگ سے معروف قوال امجد صابری جاں بحق، ڈرائیور زخمی
لیاقت آبا دمیں فائرنگ سے معروف قوال امجد صابری جاں بحق، ڈرائیور زخمی

لیاقت آبا دمیں فائرنگ سے معروف قوال امجد صابری جاں بحق، ڈرائیور زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سےانکی گاڑی کا ڈرائیو زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں امجد صابری زخمی ہوئےجنہیں تشویشناک حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔امجد صابری کو چہرے اور سینے پر گولیاں لگی ہیں تاہم سینے پر لگنے والی گولی انکے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوال امجد صابری ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ گھات میں بیٹھے نامعلوم حملہ آوروں نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے مٰیں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد صابری کی رہائش بھی اسی علاقے میں واقع ہے اور وہ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے ڈرائیور کے ہمراہ جا رہے تھے کہ گھر سے 2 کلو میٹر دور ہی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔گاڑی میں امجد صابری کے ہمراہ انکے بیٹے اور بھتیجے بھی موجود تھے تاہم وہ فائرنگ سے محفوظ رہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امجد صابری کی گاڑی پر 11 گولیاں فائر کی گئیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امجد صابری کو 6 گولیاں لگی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top