Home / Uncategorized / ’لیگی رہنماءدانیا ل عزیز کی اپنی ڈگری بھی جعلی نکلی‘
’لیگی رہنماءدانیا ل عزیز کی اپنی ڈگری بھی جعلی نکلی‘

’لیگی رہنماءدانیا ل عزیز کی اپنی ڈگری بھی جعلی نکلی‘

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے شعلہ بیان رہنماءدانیا عزیز کی طرف سے بی اے کے صرف چارماہ بعد ہی ماسٹرڈگری حاصل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ 28دسمبر 1991ءکو بلدیاتی الیکشن لڑا جس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ اس عرصے میں پاکستان میں موجود تھے اوریہی وہ وقت تھاجب اُنہوں نے امریکہ سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ۔ یہ انکشاف سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے کیا۔
24نیو زکے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مبشرلقمان کاکہناتھاکہ دانیال عزیز پریس کانفرنسزاور ٹاک شوزمیں دکھائی دیتے ہیں جنہوں نے 25 ستمبر 1991ءکو کالج آف لبرل آرٹس بوسٹن یونیورسٹی سے بی اے کیا اور حیرت انگیز طور پر 25 جنوری 1992ءکو، یعنی چار مہینے کے بعد ہی انہوں نے ایم اے بھی کرلیا۔
اُنہوں نے کہاکہ دانیال عزیز کے ماسٹرز پر بھی سوالات اٹھتے ہیں یہ نہیں ہے کہ چار مہینے میں کیسے کرلیا، دانیال عزیز نے پاکستان موجود ہوتے ہوئے امریکہ سے ماسٹر کیسے کرلیا، اس کا جواب تو دانیال عزیز صاحب ہی دے سکتے ہیں،کیا سکائپ پر کیا ، جیسے میاں صاحب نے کل کابینہ سے خطاب کرلیا تھا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top