Home / Uncategorized / مارگلہ پہاڑیوں میں آگ ، ایک کلومیٹر علاقہ لپیٹ میں آگیا
مارگلہ پہاڑیوں میں آگ ، ایک کلومیٹر علاقہ لپیٹ میں آگیا

مارگلہ پہاڑیوں میں آگ ، ایک کلومیٹر علاقہ لپیٹ میں آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگنے سے ایک کلومیٹر سے زیادہ علاقہ لپیٹ میں آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جو ہوا تیز ہونے کی وجہ سے ایک کلومیٹر تک کے علاقے میں پھیل گئی ۔ آگ کی اطلاع ملنے پر سی ڈی اے اور محکمہ ماحولیات کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑیوں پر جس علاقے میں آگ لگی ہے وہاں تک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہیں پہنچ سکتیں جس کی وجہ سے آگ بجھانے کا عمل سست روی کا شکار ہے ۔ آگ بجھانے کیلئے بہت جلد اردگرد کے درختوں کو کاٹ دیا جائے گا جس سے آگ کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top