Home / Uncategorized / مال روڈ پر ہوٹل میں گولی لگنے سے کنیئرڈ کالج کی طالبہ جاں بحق
مال روڈ پر ہوٹل میں گولی لگنے سے کنیئرڈ کالج کی طالبہ جاں بحق

مال روڈ پر ہوٹل میں گولی لگنے سے کنیئرڈ کالج کی طالبہ جاں بحق

لاہور (ویب ڈیسک) مال روڈ پر واقع ہوٹل میں کنیئرڈ کالج کی 25 سالہ طالبہ کنپٹی پر گولی لگنے سے پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہوٹل کے کمرے میں سے باٹا پور کی رہائشی 25سالہ رابعہ نصیر کی خون میں لت پت نعش ملی جس کی کنپٹی پر ایک گولی لگی تھی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کر مردہ خانے جمع کرا دی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے بیگ سے 92 روپے سگریٹ کا پیکٹ جبکہ کمرے سے ایک میگزین اور 13گولیاں ملی ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کے بغیر ہی شبہ ظاہر کیا کہ لڑکی نے خودکشی کی تاہم ہوٹل کے کمرے سے مزید شواہداکٹھے کرنے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی حتمی طورپر کچھ کہاجاسکے گا۔

ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رابعہ نصیر ہوٹل کی لابی میں فون پر کسی سے باتیں کرتے آتے ہوئے دکھائی دی۔ مقتولہ کے بھائی فیصل کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ رابعہ کنیئرڈکالج میں گریجوایشن کی طالب تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top