Home / Uncategorized / مال کیسے بنایا؟ سرفراز نواز نے عمران خان سے 7 سوال داغ دیئے
مال کیسے بنایا؟ سرفراز نواز نے عمران خان سے 7 سوال داغ دیئے

مال کیسے بنایا؟ سرفراز نواز نے عمران خان سے 7 سوال داغ دیئے

13236046_1693374794250550_1097685633_n

لاہور ،کراچی(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر سرفراز نواز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے 7 سوال کئے ہیں ان سوالات میں انہوں نے پوچھا ہے ۔ 1 ، عمر ان اور ان کی بہن علیمہ نے یو اے ای میں جو فلیٹ خریدا اس کی رقم کہا سے آئی؟ ۔ 2 ، عمران جب پاکستانی ٹیم کے کیپٹن تھے تو ایک کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرانے کے کتنے پیسے لیے تھے؟ ۔ 3، حسیب احسن کو ٹیم مینجر بنوانے کیلئے کتنے پیسے لئے؟۔ 4 ، عمران خان کی 96 ۔ 1995 اور 2013-14 کے انکم ٹیکس ریٹرنز میں زمین و آسمان کا فرق کیوں ہے ؟۔ 5 ، سیتاوائٹ سے پیدا ہونے والی بیٹی ٹیرین کیساتھ فوٹو سیشن کیلئے انگریزی میگزین سے کتنے پیسے لئے تھے؟۔ 6 ، ورلڈ کپ 1987 میں راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران باﺅلنگ کے وقت کہاں غائب ہو گئے تھے؟ ۔ 7 ، چیلسی میں جو فلیٹ خریدا تھا اسے کتنے میں رہن رکھا تھا اور کتنے میں فروخت کیا؟۔

روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ میری کوئی سیاسی جماعت ہے نہ میرے سیاسی مقاصد مگر تحریک انصاف کے چیئرمین بتائیں کہ مذکورہ سوالات کی روشنی میں کیا وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورے اترتے ہیں یا نہیں، انہوں نے کہا عمران خان بتانا پسند کرینگے کہ جمائما سے طلاق کے عوض بھاری رقم وصول کرتے وقت ان کا ضمیر کہا ں تھا اور ٹیرین کو پنسلوینا کی عدالت میں اپنی بیٹی تسلیم کرنے کے بعد کیا وہ خان دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے بیرون ملک کمنٹری سے کروڑوں روپے کمائے ہیں حالانکہ اس کی آڑ میں وہ اپنا کالا دھن سفید کرتے تھے ، نیز انہوں نے لندن میں بکیز سے ملکر اپنے سالے زیک کودس ہزار پاﺅنڈ جتوائے تھے جس کا ذکر انہوں نے اپن کتاب میں بھی کیا ہے۔

اخبار کے مطابق  سرفراز نواز نے نیب اور ایف آئی اے حکام سے مطالبہ کیا کہ عمران خان نے چیلسی میں جو فلیٹ رہن رکھا تھا اور بعد میں فروخت کیا تھا وہاں کی رجسٹری سے معلومات حاصل کر کے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیا جائے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top