Home / Uncategorized / ماں کے بغیر گیارہ روز گزارنے والا معصوم عبداللہ باپ کو بھی نہ پہچان سکا
ماں کے بغیر گیارہ روز گزارنے والا معصوم عبداللہ باپ کو بھی نہ پہچان سکا

ماں کے بغیر گیارہ روز گزارنے والا معصوم عبداللہ باپ کو بھی نہ پہچان سکا

کراچی(ویب ڈیسک)ایدھی سینٹر میں موجود ننھے عبداللہ کےوالد بیٹے سے ملنے کے لئے ایدھی سینٹر پہنچ گئے،11روز ماں کی ممتا کے بغیر ایدھی ہوم میں گزارنے کے بعد باپ کی شفقت ملی تو بیٹا اپنے باپ کو ہی نہیں پہچان سکا، والد عبداللہ کو اپنے پاس بلاتا رہالیکن عبداللہ اپنے باپ کے پاس جانے کو تیار ہی نہیں تھا۔

اتوار کو ایدھی سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 4 سالہ عبداللہ کے والد چوہدری اقبال نے بتایا کہ حلیمہ کے کردار پر شک تھا اس لئے 6 ماہ قبل طلاق دے دی تھی، میڈیا پرخبریں آنے پر بیٹے کے بارے میں پتہ چلا، اس لئے وہ اپنے بیٹے کو لینے آیا ہے، اس نے کہا کہ عدالتی تقاضے پورے کرکے عبداللہ کو اپنے ساتھ لے جائوں گا اور حلیمہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائوں گا۔اس نے مزید بتایا کہ وہ حلیمہ کو ہر ماہ خرچے کے لئے 30 ہزار روپے بھیجتا تھا۔ اس موقع پر چوہدری اقبال کے بڑے بیٹے اور عبداللہ کے سوتیلے بھائی انصر نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ میرے والد کی دوسری شادی مکمل طور پر خفیہ تھی،شادی کی تمام دستاو یزا ت بھی سابقہ اہلیہ کے پاس ہی تھیں۔ میرے والد نفسیاتی مریض ہیں جو گزشتہ 6 ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے اس لئے وہ عبد اللہ اورحلیمہ سے ملنے نہیں آسکے، حلیمہ نے خود طلاق لی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ ہم 5 بہن بھائی ہیں اور ہم سب کے بچے ہیں عبداللہ کی بھی اپنے بچوں کی طرح پر ورش کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حلیمہ کے قاتلوں کو سزا ملے،اس سلسلے میں پولیس سے مکمل تعاون کریں گے۔

اس موقع پر ایدھی ہوم کے ترجمان سعد ایدھی نے کہا کہ بچے کی حوالگی کے لئے عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں گے، حلیمہ کے بیگ سے چوہدری اقبال کا شناختی کارڈ ملا تھاجبکہ بلقیس ایدھی نے میڈیا کو بتایا کہ عبداللہ کی خالہ نےکہا ہے کہ عبداللہ کو اسکے والد کے حوالے نہ کیا جائے،وہ اسے مار دیں گے،میری کو ئی اولاد نہیں ہے، لہذا عبداللہ کو مجھے دیدیا جائےمیں اس کی ماں کی طرح تربیت کروں گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top