Home / Uncategorized / ’مجھے پہلے سعودی، لیبیائی اور پھر کویتی مردوں نے خریدا، جس کے بعد وہ۔۔۔‘
’مجھے پہلے سعودی، لیبیائی اور پھر کویتی مردوں نے خریدا، جس کے بعد وہ۔۔۔‘

’مجھے پہلے سعودی، لیبیائی اور پھر کویتی مردوں نے خریدا، جس کے بعد وہ۔۔۔‘

13153530_1688825974705432_189065000_n

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی خاتون حنیف(Hanif) ان 16ہزار بدقسمت خواتین اور بچوں میں شامل ہیں کہ جنہیں دو سال قبل شدت پسند تنظیم داعش نے اغواءکر لیا اور پھر ان کی زندگی ظلم کی دردناک داستان بن کر رہ گئی۔ گزشتہ دنوں حنیف کسی طرح داعش کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور دحوق(Duhok) میں واقع پناہ گزین کیمپ میں اپنے شوہر کے پاس پہنچ گئی۔ حنیف کو داعش کے ظلم و تشدد سے آزادی تو مل گئی مگر اس کی تکلیف کم نہیں ہوسکی کیونکہ اس کی 4 بیٹیاں تاحال داعش کے قبضے میں ہیں جن کی عمریں بالترتیب 19،17، 15اور 12سال ہیں اور ان سے داعش کے شدت پسندوں نے شادیاں کر لی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top