Home / Uncategorized / محمد عامر کو آئندہ ہفتے برطانیہ کا ویزا ملنے کا امکان
محمد عامر کو آئندہ ہفتے برطانیہ کا ویزا ملنے کا امکان

محمد عامر کو آئندہ ہفتے برطانیہ کا ویزا ملنے کا امکان

13236168_1693091810945515_630777077_n

لاہور (ویب ڈیسک) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ بالر محمد عامر کے انگلینڈ کیلئے ویزے کی درخواست پیر کو دینے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب ہونے والے بیشتر قومی کرکٹرز کے ویزوں کی درخواست دے دی ہے لیکن بورڈ سپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ محمد عامر کی درخواست معمول کے مطابق جمع نہیں کرائی گئی کیونکہ قوی امکان تھا کہ ان کی درخواست رد کر دی جاتی۔

پی سی بی نے خصوصی کیس تیار کر کے انگلش کرکٹ بورڈ اور برطانوی سفارت خانے سے بات چیت کی ہے۔ اب بورڈ کو ای سی بی کی جانب سے محمد عامر کیلئے این او سی کا انتظار ہے جو ذرائع کے مطابق آج موصول ہو سکتا ہے۔محمد عامر کی تمام تر دستاویزات مکمل ہیں اور لیٹر موصول ہونے کے بعد ویزا درخواست سوموار کو بھیج دی جائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top