Home / Uncategorized / مختلف شہروں میں معذور لڑکی سمیت 6 خواتین، 3 لڑکوں سے زیادتی
مختلف شہروں میں معذور لڑکی سمیت 6 خواتین، 3 لڑکوں سے زیادتی

مختلف شہروں میں معذور لڑکی سمیت 6 خواتین، 3 لڑکوں سے زیادتی

فیصل آباد (ایجنسیاں) مختلف واقعات میں معذور لڑکی سمیت 6 خواتین اور 3 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹائون کے چک نمبر119ج ب میں اوباش شخص نے (الف) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ کھرڑیانوالہ کے چک نمبر 229ر ب میں شاہد سمیت تین افراد سونیا بی بی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔ کنجوانی کے نواحی گائوں چک 458/2 گ ب میں اوباش نوجوان مبشر نے اپنے ہمسائے جاوید کے 12 سالہ بیٹے حسن رضا کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور ویڈیو بھی بنا لی جبکہ چک 53/5 ٹکڑا میں صفدر وغیرہ تین افراد نے شادی شدہ خاتون (ز) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااور فرار ہو گئے۔ تھانہ ستراہ کے علاقہ للر کے محمد اسحاق کا 10 سالہ بیٹا شمس اپنے ڈیرہ پر موجود تھا کہ اوباش ملزم نعیم ورغلا پھسلا کر ساتھ کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جڑانوالہ کے چک نمبر 656/7 میں 7 سالہ بیٹا عبدالرحمان گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اشفاق اسے حویلی میں لے لیا گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بہاولنگر سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق درندہ صفت انسان نے گھر میں گھس کر معذور لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل کالونی کی کوثر بی بی اپنے خاوند کے ہمراہ چک گردھاری والا کسی ضروری کام کیلئے گئے انکی معذور بیٹی (ر) گھر میں اکیلی تھی کہ اوباش لیاقت نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قصور میں بھی دو شادی شدہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جناں والی مسجد قصور کی شہناز بی بی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے وڈیو فلم بھی بنا لی جبکہ موضع کل کی رہائشی کلثوم بی بی کو ملزم عبدالستار مجھے نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top