Home / Uncategorized / مراکش بھی فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کا امیدوار

مراکش بھی فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کا امیدوار

مراکش کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی 2026 کے فٹبال کلب کی میزبانی کی دوڑ میں شامل ہو گا۔

اس دوڑ میں شامل ہونے کی حتمی تاریخ جمعے کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد فیفا امیدوار ملکوں کے ناموں کا اعلان کرے گا۔

امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ مشترکہ میزبانی کی درخواست پیش کریں گے۔

اس سے قبل فٹبال ورلڈ کپ صرف ایک بار ہی افریقہ ہی میں منعقد ہوا ہے جب 2010 میں جنوبی افریقہ میں یہ مقابلے ہوئے تھے۔

یہ مراکش کی پانچویں ایسی کوشش ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top