Home / Uncategorized / مریم نواز کی آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے: اوریا مقبول جان کا ماہر معیشت کے حوالے سے دعویٰ
مریم نواز کی آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے: اوریا مقبول جان کا ماہر معیشت کے حوالے سے دعویٰ

مریم نواز کی آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے: اوریا مقبول جان کا ماہر معیشت کے حوالے سے دعویٰ

13181043_1691688731085823_245950755_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر کالم نگار و اینکر پرسن اوریا مقبول جان عباسی نے ماہر معیشت و کالم نگار ڈاکٹر اکرام الحق کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں ظاہر کیے گئے اثاثوں میں مریم نواز کی آف شور کمپنی کا تذکرہ نہ کرنے پر وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے بتایا کہ ماہر معیشت و کالم نگار ڈاکٹر اکرام الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات میں مریم نواز کی کفالت اپنے ذمہ بتائی گئی ہے لیکن پاناما پیپرز میں مریم نواز ایک آف شور کمپنی کی مالک ہیں ۔ عدالت ایک شخص کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر پہلے بھی نا اہل قرار دے چکی ہے اور اس لیے نواز شریف کو بھی نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کو لکھے جانے والے خط کے حوالے سے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اس انکوائری کمیشن کے تحت انکوائری نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جس کمیشن کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے خط لکھا گیا ہے اس کے تحت سپریم کورٹ کے ججوں کی حیثیت صرف سول جج کی رہ جاتی ہے۔ پاناما لیکس کے معاملے پرسپریم کورٹ سو موٹو نوٹس لے سکتی ہے جس کے بعد آرٹیکل 190 کے تحت تمام انتظامی ادارے سپریم کورٹ کے ساتھ تعاون کرنے کے پابند ہوں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top