Home / Uncategorized / مریم نواز کے بیٹے نے عمران خان کی تعریف میں ایسی بات کہہ دی کہ جس کی کسی کو بھی امید نہ تھی، جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی
مریم نواز کے بیٹے نے عمران خان کی تعریف میں ایسی بات کہہ دی کہ جس کی کسی کو بھی امید نہ تھی، جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

مریم نواز کے بیٹے نے عمران خان کی تعریف میں ایسی بات کہہ دی کہ جس کی کسی کو بھی امید نہ تھی، جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سخت سیاسی حریف ہیں اور ایک دوسرے پر طنز اور الزامات کے خوب نشتر بھی چلائے جا رہے ہیں لیکن اس دوران وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے محمد جنید صفدر نے محمد جنید صفدر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی اور اس کے ساتھ اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں شائد آپ کی سیاست سے اختلاف کر سکتا ہوں لیکن جب آپ قوم کی خدمت کرتے ہیں تو میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔ یہ انسانیت ہے اور آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو نے مجھ پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت عزت اور بہت چاہنے والے لوگ دیئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کچھ زبردست خوبیاں بھی۔ برائے مہربانی پاکستانیوں کو ان خوبیوں سے فائدہ اٹھانے دیں نا کہ ان چند لوگوں کو جو آپ کی پالیسیوں کا تعین کرتے ہیں۔ جب حالات اپنا رخ بدلیں گے اور کوئی پریشانی آئے گی تو یہ آپ کے ساتھ نہیں ہوں گے جیسا کہ ماضی میں ہوا ہے۔ یہ لوگ سب سے پہلے بھاگیں گے لیکن آپ کے چاہنے والے جو آپ کیلئے دعائیں کرتے ہیں۔ کسی انسان کی جان بچانے پر تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن) کی مہر نہیں لگے گی، ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا سیکھیں“۔عمران خان کے بارے میں ایک ایسی بات کہہ دی ہے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top