Home / Uncategorized / مزدور کی کم ازکم اجرت میں ایک ہزار روپے اضافے کااعلان ،قرض معاف کرانیوالوں کے پاس جہاز اور محلات ہیں، بلاول اپنے والد کے پانچ سال دیکھیں :شہبازشریف
مزدور کی کم ازکم اجرت میں ایک ہزار روپے اضافے کااعلان ،قرض معاف کرانیوالوں کے پاس جہاز اور محلات ہیں، بلاول اپنے والد کے پانچ سال دیکھیں :شہبازشریف

مزدور کی کم ازکم اجرت میں ایک ہزار روپے اضافے کااعلان ،قرض معاف کرانیوالوں کے پاس جہاز اور محلات ہیں، بلاول اپنے والد کے پانچ سال دیکھیں :شہبازشریف

13149983_1688295178091845_485298140_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے یوم مزدورپر مزدوروں کی بنیادی تنخواہ میں ایک ہزار روپے ماہانہ اضافہ کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ نے کہامزدور کی کم سے کم اجر ت 13ہزار روپے سے بڑھا کر 14ہزار روپے کر دی گئی ہے جس کا اطلاق جولائی 2016سے ہوگا۔یوم مزدور کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ اشرافیہ پر برس پڑے۔انکا کہنا تھا کہ قرض معاف کرانے والوں کی آف شور کمپنیاں ںہیں،ان کے پاس جہاز ،محلات ،گاڑیاں اور کاروبار بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم مئی کی مناسبت سے منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے کہا کہ کیا عمران خان اپنے ہی خلاف ریلی نکال رہے ہیں؟انہوں نے کہاخان صاحب آپ نے ریلی نکالنی ہے تو اپنی پارٹی کے قبضہ گروپ کے خلاف نکالو، خان صاحب سوچ سمجھ کر فیصلہ کرو،آپ تھک جاﺅ گے شہباز شریف نہیں تھکے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا خان صاحب کے اردگرد قبضہ گروپ بیٹھا ہوا ہے۔پاکستان کو کنگال کرنے والے یہ لوگ بڑے نہیں بلکہ بہت چھوٹے ہیں۔اشرافیہ نے ملک میں اربوں کا قرضہ معاف کرایا۔قومی دولت کو لوٹنے والوں نے ملک کو کنگال کیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ علیم خان کہتے ہیں کہ لندن میں میرے 28لاکھ کے فلیٹس ہیںانہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں تو28 لاکھ میں کوئی روٹی نہیں کھانے دیتا،آپ نے چار چار فلیٹ کیسے بنا لیئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جہانگیرترین کہتے ہیں آف شور کمپنیاں ان کے بچوں کی ہیں،تو وزیراعظم پر تنقید سے پہلے یہ بھی تو سوچیں کہ ان کے بھی بچوں کی کمپنیاں آف شور ہیں۔

پانالیکس کے بعدسے ہونے والی ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر بہت شور مچایا گیا۔ وزیر اعظم نے قبضہ مافیا کے کہنے پر کمیشن بنا دیا۔بہت جلد کمیشن تحقیقات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردے گا۔جس نے بھی کرپشن کی وہ کٹہرے میں کھڑا ہوگا۔عمران پاناما میں پھنس جائے شہباز نکل جائے گا۔انہوں نے کہاباری مانگنے والے ملکی ترقی کیخلاف ہیں۔جہانگیر ترین نے 10ارب کا نوٹس بھیجا ہے مقدمہ جیت کریہ رقم قومی خزانے میں جمع کراﺅں گا۔انہوں نے کہا ہمارے بچے پیش ہوکر اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتائیں گے۔

گزشتہ روز کوٹلی میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ اور خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بچہ (بلاول)کہتا ہے کہ نوازشریف گھر جائیں۔انہوں نے کہا بیٹا آپ ابھی بچے ہو،آپ نے آگے جانا ہے ۔اپنے والد کے پانچ سال دیکھو،آپ کو آپ کے والد کے دور کے اربوں روپے کے ڈاکے اور سکینڈلز کا بتایا گیا تو آپ لاڑکانہ میں بیٹھ جاﺅ گے۔ آپ ابھی بچے ہو ،اپنا مستقبل بناﺅ اور ایسی بات نہ کرو جو برداشت نہ کرسکو۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا اور ان کی عظم اور ملکی ترقی میں ان کی خدمات کو سراہا۔شہبازشریف نے اپنی گفتگو کا اختتام اشعار پڑھ کر کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top